پی آئی اے کی پاکستان سے ٹورنٹواور ٹورنٹوسے پاکستان فلائٹ کو 55 کروڑ 60 لاکھ نقصان کا سامنا، قومی اسمبلی کو آگاہی

0

اسلام آباد(این این آئی)پی آئی اے کی خسارے میں چلنے والی فلائٹس کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں جس کے مطابق پی آئی اے کی پاکستان سے ٹورنٹواور ٹورنٹوسے پاکستان فلائٹ کو 55 کروڑ 60 لاکھ نقصان کا سامنا کر نا پڑا۔ جمعرات کو تحریری جواب ہوابازی ڈویژن نے بتایاکہ اسلام آباد سے جدہ فلائٹ کو 5 کروڑ 80 لاکھ خسارے کا سامنا ہے،اسلام آباد سے لندن فلائٹ کو 91 کروڑ 84 لاکھ نقصان کا سامنا ہے ۔ تحریری جواب میں کہاگیاکہ لاہور سے لندن 1 ارب 99 کروڑ فیصل آباد سے جدہ 12 کروڑ 90 لاکھ نقصان کا سامنا ہے، سیالکوٹ سے ریاض فلائٹ کو 3 کروڑ 20 لاکھ اور تربت سے شارجہ فلائٹ کو 6 کروڑ 60 لاکھ خسارے کا سامنا ہے ،سیالکوٹ سے دمام فلائٹ کو 2 کروڑ 70 لاکھ اور پاکستان کوپن ہیگن، اوسلو سے پاکستان فلائٹ کو 20 کروڑ 70 لاکھ نقصان کا سامنا ہے ،کراچی سے دمام فلائٹ کو 4 کروڑ 90 لاکھ نقصان کا سامنا ہے ،تربت سے مسقط فلائٹ کو 8 کروڑ 80 لاکھ نقصان کا سامنا ہے ،پاکستان سے پیرس، برسلیونااور پاکستان فلائٹ کو 74 کروڑ 70 لاکھ نقصان کا سامناہے،پاکستان، میلان، پیرس پاکستان فلائٹ کو 74 کروڑ 70 لاکھ نقصان کا سامنا ہے ، تحریری جواب میں بتایاگیاکہ پاکستان، بیجنگ، ٹوکیو، بیجنگ سے پاکستان فلائٹ کو 73 کروڑ 80 لاکھ نقصان کا سامنا ہے ،کراچی سے لندن فلائٹ کو 55 کروڑ 20 لاکھ نقصان کا سامناہے۔تحریری جواب میں بتایاگیاکہ پاکستان سے اوسلو، کوپن ہیگن اور پاکستان فلائٹ کو 26 کروڑ 70 لاکھ نقصان کا سامنا ہے ،سیالکوٹ سے لندن فلائٹ کو 17 کروڑ 70 لاکھ نقصان کا سامنا ہے ،کوئٹہ سے جدہ فلائٹ کو 1 کروڑ نقصان کا سامنا ہے۔اجلاس کے دور ان موجودہ اور گزشتہ دو حکومتوں میں پی آئی اے کے خسارے اور بھرتیوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دی گئیں ۔وزیر ہوا بازی غلام سرور نے تحریر ی جواب میں بتایاکہ 2009 میں پی آئی اے کا خسارہ 12 ارب 43 کروڑ تھا 2013 میں پی آئی اے کا خسارہ 44 ارب 71 کروڑ ہوگیا۔ وزیر ہوا بازی نے کہاکہ 2014 میں پی آئی اے کا خسارہ 29 ارب اکتیس کروڑ تھا،2018 میں پی آئی اے کا خسارہ 67 ارب اکتالیس کروڑ ہوگیا ،2019 میں پی آئی اے کا خسارہ 53 ارب دس کروڑ ہوگیا،پی آئی اے میں 2010 سے 2019 تک 3492 افراد کو بھرتی کیا گیا۔2009 سے 2018 کے دوران روز ویلٹ ہوٹل نیویارک میں ہونے والے اخراجات کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دی گئیں ایوای ایشن ڈویژن نے بتایاکہ 10 سالوں کے دوران روز ویلٹ ہوٹل نیویارک میں 2 کروڑ 47 لاکھ 80 ہزار ڈالر سے زائد اخراجات ہوئے ہیں،2013 میں سب سے زیادہ 50 لاکھ 66 ہزار ڈالر سے زائد کے اخراجات ہوئے،2014 میں 47 لاکھ ڈالر، 2017 میں 31 لاکھ ڈالر سے زائد اخراجات ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.