پارلیمنٹرین کا پی آئی اے پروازوں پر کوٹہ مختص کیا جائے، شاہدہ رحمانی کا مطالبہ

0

اسلام آباد (این این آئی)رکن اسمبلی شاہدہ رحمانی نے قومی اسمبلی میں مطالبہ کیاہے کہ پارلیمنٹرین کا پی آئی اے پروازوں پر کوٹہ مختص کیا جائے۔ جمعرات کو شاہدہ رحمانی کے مطالبے پر پارلیمانی سیکرٹری کیپٹن جمیل نے بتایاکہ کسی رکن پارلیمنٹ کے لئے کوٹہ مختص نہیں کیا جاسکتا، پی آئی اے کی بحالی کے منصوبہ کے مطابق جن روٹس پر مسافروں کی تعداد پروازوں میں ساٹھ فیصد سے زائد ہے وہاں اضافی پروازیں چلائی جاتی ہیں۔کیپٹن ریٹائرڈ جمیل نے کہاکہ پی آئی اے روٹس میں نقصان کے کئی عوامل ہوتے ہیں۔ پارلیمانی سیکرٹری ہوابازی نے کہاکہ پی آئی اے کے نقصانات کم کرنے کے لئے خسارے میں جانے والے روٹس کی نجکاری کردی جائے گی۔ کیپٹن جمیل نے بتایاکہ ڈائریکٹ روٹس میں فائدہ جبکہ کونیکٹڈ روٹس پر نقصان ہوتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.