سپریم کورٹ نے بلوچستان سرکاری افسران تحفظ عدالت نے نمٹا دیا

0

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے بلوچستان سرکاری افسران تحفظ عدالت نے نمٹا دیا۔ جمعرات کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دور ان سماعت چیف جسٹس نے کہاکہ زہری صاحب اپ کونسے جہاز پر نکلے ہیں۔ درخواست گزار عبد الخالق زہری نے کہاکہ ایکسی لینسی عدالت سے تحفظ کے لیا آیا ہو۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ہمیں ایکسی لینسی نہ کہیں۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ سے جناب ہر محکمہ تنگ ہے۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہاکہ جس ادارے میں جاتے ہیں وہ رکھنے سے انکار کر دیتے ہیں ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ زہری صاحب،آپ کے پاس جو ہے اس پر قناعت کریں ۔ درخواست گزار نے کہاکہ ایماندار ملازم ہے اس لیے مجھے برداشت نہیں کرتے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کو اپنے علاوہ سب کرپٹ نظر آتے ہیں،اپنے علاوہ آپ نے سب کو بلیک لیبل کردیا ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ دو گھنٹے تک آپکی درخواست پڑھی،آپکی درخواست خوشنمائی سے زیادہ کچھ نہیں،آپ نے بلوچستان ہائیکورٹ میں بھی مقدمہ کر رکھا ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ بلوچستان ہائیکورٹ کو ہدایت کر دیتے ہیں وہ آپ کے کیس کا جلد فیصلہ کرے۔عدالت عظمیٰ نے بلوچستان ہائیکورٹ کا ہدایت کیساتھ کیس نمٹا دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.