شہبازشریف کا ترک صدر رجب طیب اردوان کا خیرمقدم

0

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی قوم برادرملک ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتی ہے،مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور کشمیریوں کی غیر مشروط حمایت غیور اور جراتمند ترک قیادت اور عوام کے خلوص کا مظہر ہے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ محمد نوازشریف کے علاج معالجے کے باعث لندن میں ہوں، آپ اور آپ کے وفد کے لئے نیک تمنائوں کا اظہارکرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ محمد نوازشریف، مسلم لیگ (ن)، اپوزیشن اور پوری قوم کی جانب سے ترک صدر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ صدر اردوان امت مسلمہ کی حمئیت وغیرت اور جرات کی علامت ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور ترکی دو بااعتماد بھائی ہیں، دونوں ممالک کے عوام میں محبت، اخوت اور اعتماد کا رشتہ استوار ہے۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر پاکستانی عوام خاص طور پر صدر اردوان کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور کشمیریوں کی غیر مشروط حمایت غیور اور جراتمند ترک قیادت اور عوام کے خلوص کا مظہر ہے۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمان آمد پر مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن اراکین صدر اردوان کا شایان شان استقبال کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.