یہ پہلی بار نہیں ہے کہ نیب نے بلاول بھٹو زرداری کو اس کیس میں غیرقانونی طور پر بلایا ہو، آصفہ بھٹو/بختیاور بھٹو زر داری

0

اسلام آباد (این این آئی)شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے کہاہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ نیب نے بلاول بھٹو زرداری کو اس کیس میں غیرقانونی طور پر بلایا ہو۔ ایک بیان میں آصفہ بھٹو نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری گزشتہ برس اس کیس میں پیش ہوئے اور جوابات بھی جمع کرائے، جب بلاول بھٹو زرداری نے آئی ایم ایف بجٹ کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا تو پھر آٹھ ماہ بعد نیب نے نوٹس بھیج دیا۔ بختاور بھٹو زر داری نے کہاکہ چینی اور گندم کا بحران ہو یا جہانگیر ترین کا معاملہ اور علیمہ خان کی سلائی مشین، نیب کو کچھ نظر نہیں آتا۔ بختاور بھٹو نے کہاکہ نظر نہ آنے والا بی آر ٹی منصوبہ ہو یا عمران خان کو فنڈنگ کا معاملہ، نیب کو کچھ نظر نہیں آتاانہوںنے کہاکہ نیب کو صرف بلاول بھٹو زرداری ہی نظر آتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو کو سرکاری طور پر غیرمتعلقہ ایک ایسے کیس میں بلایا جارہا ہے جو دونجی کمپنیوں کے درمیان معاہدے سے متعلق ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.