دکی ، مٹی کا تودہ گرنے سے 4 کانکن جاں بحق

0

دکی (این این آئی)بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 کانکن دب کر ہلاک ہوگئے۔محکمہ مائینز کے مطابق واقعہ دکی کے علاقے میں پیش آیا۔ جہاں کوئلے کی کان میں کام کرتے ہوئے 4 کانکنوں پر مٹی کا تودہ گرگیا۔امدادی کارروائی کے بعد مٹی میں دبے چاروں افراد کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.