سعودی عرب ،ہوٹلوں اور شادی ہالوں میں عوامی تقریبات پر پابندی

0

ریاض (این این آٗی )سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ملک بھرمیں شادی ہالوں، ہوٹلوں اور دیگر ایسے مراکز میں عوامی تقریبات کے انعقاد پر پابندی عاید کردی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ہوٹلوں اور بینکویئٹ ہالز میں کسی قسم کی تقریبات روکنے کا مقصد کرونا وائرس کی وباء کو پھیلنے سے روکنا اور شہریوں کی زندگی کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ملک میں پبلک مقامات پر تقریبات پرپابندی کا فیصلہ 13 مارچ بہ روز جمعہ سے نافذ کردیا گیا ۔ یہ پابندی عارضی ہے تاہم جب تک ملک میں کرونا کا خطرہ موجود ہے اس وقت تک یہ پابندی برقرار رہے گی۔ اس فیصلے کے تحت شادی ہالوں، ہوٹلوں، ریسٹ ہائوسز اور دیگر مقامات پر تقریبات کے انعقاد پر پابندی ہوگی۔ مملکت کی گورنریوں کی مقامی انتظامیہ اس پرعمل درآمد یقینی بنائے گی۔ہوٹلوں اور شادی ہالوں میں عوامی تقریبات پرپابندی کے فیصلے کا مقصد کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظرشہریوں کی جانوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.