یواے ای میں کرونا وائرس کے 11 نئے کیسوں کی تصدیق

0

ابوظہبی (این این آئی )متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کرونا وائرس کے گیارہ نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔ان کے بعد ملک میں اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد پچاسی ہوگئی ہے جبکہ حکومت نے اماراتی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھارت کے سفر سے گریز کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای کی وزارت صحت نے کہاکہ نئے متاثرہ افراد میں دو اطالوی ، دو فلپائنی ، ایک مونٹی نیگروکا باشندہ ، ایک کینیڈین ، ایک پاکستانی ، ایک اماراتی ، ایک روسی اور ایک برطانوی شہری ہے۔وزارت کا کہنا تھا کہ یہ تمام گیارہ افراد حال ہی میں بیرون ملک گئے تھے، وطن واپسی کے بعد انھیں طبی تنہائی میں رکھا جارہا ہے اور کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے ان کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا ہے۔اب ان کی نگرانی کی جارہی ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔وزارت کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں تمام مراکز صحت میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج ومعالجے کے لیے ضروری سہولتیں اورآلات مہیا کردیے گئے ہیں۔قبل ازیں متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ نے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ بھارت کے سفر پر نہ جائیں۔اس نے یہ انتباہ بھارتی حکومت کے اس اعلان کے بعد جاری کیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تمام غیرملکیوں کو بھارت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.