کینیڈا کی خاتونِ اوّل صوفی گریگوری ٹرودو فی کرونا وائرس کا شکار

0

ٹورنٹو (این این آئی)کینیڈا میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے دفتر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کی اہلیہ کا کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیان میں مزید کہا گیا کہ خاتون اول صوفی گریگوری ٹرودو فی الوقت مکمل تنہائی اختیار کریں گی۔ وہ محسوس کر رہی ہیں کہ ان کی حالت بہتر ہے۔ خاتون اول تمام ہدایت کردہ اقدامات پر عمل پیرا ہیں اور ان کی علامات ہلکی پھلکی ہیں۔بیان کے مطابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی صحت اچھی ہے اور ان پر کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔ ڈاکٹروں کی ہدایت کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر وزیراعظم 14 روز کے لیے تنہائی میں رہیں گے۔ وہ گھر پر رہ کر ہی اپنی تمام ذمے داریاں انجام دیں گے۔ سرکاری بیان میں بتایا گیا کہ صوفی ٹروڈو کی لندن سے واپسی کے بعد اْن پر نزلہ زکام سے ملتی جلتی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔ٹروڈو نے بین الاقوامی قائدین اور سربراہان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ تاہم انہوں نے کینیڈا کے صوبوں کے سربراہان کے ساتھ اپنی ملاقاتیں منسوخ کر دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.