شہر قائد میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں کیسز کی تعداد 22 ہوگئی

0

 کراچی(این این آئی)شہر قائد میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں کیسز کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے، 52 سالہ شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، متاثرہ شخص 2 روز پہلے اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے 13 مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر علاج ہیں ، 2 مریض صحتیاب ہوکر ڈسچارج کیے جاچکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے نئے کیس کی تصدیق کے بعد ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی ہے جن میں سے گلگت بلتستان میں 3،کراچی سمیت سندھ میں 16، اسلام آباد میں 2 جبکہ کوئٹہ میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.