چیئرمین نیب نے میر شکیل الرحمان کی حوالات میں تصویر لینے کا نوٹس لے لیا

0

 اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی حوالات میں تصویر لینے اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا نوٹس لے لیا۔ترجمان نیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین نیب نے میر شکیل الرحمان کی حوالات میں تصویر لینے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔چیئرمین نیب نے ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کو 7 دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.