بھارت، لاک ڈائون، لوگوں کو کنٹرول کرنے کیلئے چڑیل منگوا لی

0

نئی دہلی: کورونا وائرس کے پھیلا ئوکو روکنے کے لیے دنیا بھر میں متعدد ممالک میں لاک ڈائون اور جزوی کرفیو نافذ کیا گیا ہے جب کہ لوگوں نے اسے بے حد غیر سنجیدہ لیا ہوا ہے۔لاک ڈائون کے باوجود بھی لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل رہے ہیں اور گھروں سے باہر نکلتے دوران کوئی سماجی دوری کا بھی خیال نہیں رکھتا۔ایسے میں دنیا بھر کی حکومتیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انوکھی حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے تاکہ لوگوں کو گھروں میں ہی رکھا جا سکے۔اب حال ہی میں بھارتی ریاست اڑیسہ کے ایک گائوں کی پنچائت نے لوگوں کو گھروں میں رکھنے کے لیے ایک نئی حکمت عملی سوچی۔گائوں کی پنچائت نے اس کام کے لیے ایک خاتون کو چنا جو ساڑھی پہنے منہ پر سفید رنگ کی چاک لگائے ساتھ میں پائوں میں پایل باندھ کر رات میں گلیوں پر گشت کرتی ہے۔گائوں کی گلیوں میں اس ڈرانی دکھنے والی خاتون اور اس کی پایل کی آواز سے ڈر کر لوگ اپنے اپنے گھروں میں رہنے پر ہی مجبور ہیں۔خیال رہے کہ بھارت میں کوورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 67 ہزار تک جا پہنچی ہے جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بھی 2 ہزار سے زائد ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.