سعودی عرب ، عید الفطر پر کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ

0

ریاض:  سعودی حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں پر ملک بھر میں کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب نے عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سعودیہ میں عیدالفطر کی تعطیلات 23 مئی سے 27 مئی تک جاری رہیں گی تاہم رمضان کے آخر تک تمام شہروں میں جاری کرفیو میں نرمی رہے گی۔سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق جزوی کرفیو کے دوران عوام صبح 9 سے شام 5 پانچ تک ضروری اشیا کی خریداری کے لیے گھروں سے باہر نکل سکتے ہیں تاہم مکہ مکرمہ میں مکمل کرفیو نافذ رہے گا۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 264 افراد وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.