آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس‘نیب کا خورشیدشاہ کے اہلخانہ کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

0

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب)نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشیدشاہ کے اہلخانہ کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیب نے خورشیدشاہ کے اہلخانہ کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا،درخواست میں خورشیدشاہ کی 2 بیویوں بی بی گل ناز اور بی بی طلعت،بیٹے زیرک شاہ اور بھتیجے کی ضمانت کا فیصلہ چیلنج کیاگیا۔نیب نے تمام ملزموں کی ضمانتیں منسوخ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ ہائیکورٹ کا22 اپریل کافیصلہ کالعدم قراردیاجائے ، درخواست میں مزید کہاگیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے ملزموں کیخلاف شواہد کو نظرانداز کیا ،سندھ ہائیکورٹ نے کیس کے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا ،درخواست میں کہاگیا ہے کہ خورشیدشاہ اور اہلخانہ بینک اکاینٹس میں موجود84 ہزارامریکی ڈالرز کاحساب نہ دے سکے ،خورشیدشاہ اور اہلخانہ اکاینٹس میں پڑے37 کروڑ سے زائد کا بھی حساب نہ دے سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.