و زیر اعلیٰ پنجاب سے صوبائی و زیر یاسر ہمایوں کی ملاقات‘ کرونا فنڈ میں 45 لاکھ 42 ہزار کا چیک پیش کیا

0

لاہور: صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن نے ورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں پینتالیس لاکھ بیالیس ہزار روپے کا چیک پیش کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں نے ملاقات کی ، ملاقات میں یاسر ہمایوں نے بورڈز آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں پینتالیس لاکھ بیالیس ہزار روپے کا چیک عطیہ کیا، رقم تعلیمی بورڈز کے افسران اور عملے کی جانب سے دی گئی ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستانی عوام نے ہمیشہ مصیبت کے وقت متاثرہ بہن بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی ہے، دوسروں کے لئے جذبہ خیر پاکستانی قوم کو دیگر اقوام سے ممتاز کرتا ہے،یہی وجہ ہے کہ پاکستانی قوم آزمائش میں ہمیشہ سرخرو رہی ہے۔سردارعثمان بزدار نے مزید کہا کہ چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں آنے والی پائی پائی کے امین ہیں،فنڈ انتہائی شفاف انداز سے حق داروں تک پہنچایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.