شہباز شریف اثاثہ جات منجمد کیس‘احتساب عدالت نے فریقین کے وکلا کو بحث کیلئے طلب کرلیا

0

لاہور: احتساب عدالت نے شہباز شریف خاندان کے اثاثہ جات منجمد کرنے سے متعلق کیس میں فریقین کے وکلا کو بحث کیلئے طلب کرلیااور درخواست پر کارروائی 3 جون تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کے اثاثہ جات منجمد کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے درخواست پر سماعت کی،شہباز شریف نے اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ انویسٹی گیشن کے دوران اثاثے منجمد نہیں کیے جاسکتے۔احتساب عدالت نے فریقین کے وکلا کو بحث کیلئے طلب کرلیااوردرخواست پر کارروائی 3 جون تک ملتوی کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.