عمران فاروق قتل کیس، گرفتار ملزمان نے بیانات قلمبند کرادیے

0

اسلام آباد:  ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار تینوں ملزمان کے بیانات قلمبند کرلیے گئے، ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز 19 مئی کو حتمی دلائل کا آغاز کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی جہاں ملزمان نے عدالتی سوالنامے کی روشنی میں اپنے بیانات ریکارڈ کرائے۔ملزمان خالد شمیم، معظم علی اور محسن علی نے بیانات پر جج کے سامنے دستخط کیے جب کہ الزامات کے دفاع میں گواہ پیش کرنے سے انکار کردیا۔ عدالت نے ایف آئی اے اور وکلا صفائی سے حتمی دلائل طلب کرلیے جس پر ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز 19 مئی کو حتمی دلائل کا آغاز کریں گے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر جیل میں ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.