شمالی وزیرستان میں دو قبائل میں تصادم،21 افراد زخمی

0

میرانشاہ:  شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں دو قبائل میں تصادم سے 21 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق میرانشاہ کے گاؤں تپی میں دونوں قبائل میں تصادم کے دوران فریقین کی جانب سے ڈنڈے، چاقو اورچھریوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ قبائلی تصادم کے نتیجے میں ایک قبیلیکے12 اور دوسرے قبیلے کے 9 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.