ڈپٹی کمشنر خضدار طفیل بلوچ نے کہاہے کہ خضدار میں انتظامیہ تمام ترمسائل کا ادراک رکھتے ہوئے ہر شعبے میں خلوص نیت کے ساتھ کام کررہی ہے۔

0

خضدار :۔ڈپٹی کمشنر خضدار طفیل بلوچ نے کہاہے کہ خضدار میں انتظامیہ تمام ترمسائل کا ادراک رکھتے ہوئے ہر شعبے میں خلوص نیت کے ساتھ کام کررہی ہے۔ شہریوں کے لئے سہولیات پیدا کرنا اور ان کے مسائل کاحل ہماری ترجیحا ت میں شامل ہے اور اس پر بتدریج کام کررہے ہیں، کورونا وباء کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار اور عوام میں شعورو آگاہی بیدار کی جارہی ہے۔ عوام بتائے گئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے کوروناو باء سے اپنے آپ کو اور اپنے قریبی افراد کو محفوظ رکھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار طفیل بلوچ نے کہاہے کہ شہری ہر صورت میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں ہاتھ ملانے اور ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے پر عمل پیرا ہوں اور قومی فریضہ سمجھ کر ایک دوسرے کی مدد کریں۔انہوں نے کہاکہ بازاروں میں رش اور بھیڑ سے گریز کیا جائے اگر کاروبار کرنے کی جزوی اجازت دیدی گئی ہے تو ا سکا مقصد یہی ہے کہ شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا اور انہیں روزگار کے مواقع دیئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ قیامِ امن کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں شہریو ں کی جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے عوام کو تحفظ کا احساس دیکر ان کی ترجیحات پر کام کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.