عمان میں طوفانی بارش سے چھ بھارتی مزدورہلاک

0

عمان میں طوفانی بارش سے چھ بھارتی مزدورہلاک
ریسکیو حکام کی جانب سے پانی کو نکالنے کے بعد ان مزدوروں کو نکالنے میں 12 گھنٹے کا وقت لگا،عمانی حکام
نئی دہلی /مسقط عمان میں طوفانی بارشوں کے باعث پانی کے پائپ لائن منصوبے پر کام کرنے والے 6 مزدور ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عمان کی پبلک اتھارٹی برائے سول ڈیفنس اور ایمبولینس (پی اے سی ڈی اے)کا کہنا تھا کہ عمان کے دارالحکومت مسقط سے 30 کلومیٹر دور ساحلی علاقے میں ریسکیو ٹیموں نے 6 ایشیائی مزدوروں کی لاشیں نکالیں جو پانی کے منصوبے میں دفن تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ مزدور بارش کے پانی میں پھنس گئے تھے جبکہ پانی کے ساتھ مٹی بھی پائپوں کے ذریعے زیر زمین مقام پر مسلسل بھر رہی تھی۔اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ریسکیو حکام کی جانب سے پانی کو نکالنے کے بعد ان مزدوروں کو نکالنے میں 12 گھنٹے کا وقت لگا۔ادھربھارتی سفارتخانے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ چھ مزدوروں کی ہلاکت کے واقعے پر نہایت افسوس ہے جو ممکنہ طور پر بھارتی شہری تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.