سنی دیول بھارت اور پاکستان کے درمیان پیار کے طلبگار

0

ممبئی :  بالی ووڈ فلموں میں پاکستان کو ’’سبق‘‘ سیکھانے والے سنی دیول پاکستانیوں سے ملنے کے بعد ان کی محبت کے دیوانے ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھ مذہب کے بانی بابا گروونانک کے550 ویں یوم پیدائش کی تقریبات اور کرتار پور راہداری کے افتتاح کے لیے بھارت سے آنے والے وفد میں من موہن سنگھ، سدھو اور دیگر کے ہمراہ اداکار سنی دیول بھی شامل تھے۔ بھارت واپسی پر انڈین میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں سنی دیول نے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ انہیں پاکستان جانا بہت اچھا لگا، وہاں سب لوگوں نے انہیں بہت پیار دیا۔ یہ امن کی نئی شروعات ہے اور میں چاہتاہوں کہ سب اسی طرح پیار و محبت کے ساتھ رہیں۔ ایک اور صحافی کے سوال کے جواب میں سنی دیول نے کہاکہ آپ نے دیکھا ہے ٹی وی پر لوگ بہت پیار کرتے ہیں، دونوں ممالک میں یہ بہت اچھی چیز شروع ہوئی ہے لڑنے کا کیا فائدہ پیار ہی پیار رہے۔ واضح رہے کہ اداکار سنی دیول بالی ووڈ کی کئی پاکستان مخالف فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.