مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر امریکی ایوان نمائندگان کا اجلاس

0

واشنگٹن: امریکی رکن کانگریس جیمز میک گووین کی صدارت میں امریکی ایوان نمائندگان کا اجلاس ہوگا جس میں کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ 14نومبر کو ہونے والے اس اجلاس میں کانگریس اراکین کی بڑی تعداد شریک ہوگی اور اس کی صدارت رکن کانگریس جیمز میک گوویرن کریں گے

۔اس دوران انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 5اگست کو دفعہ 370کی منسوخی کے بعد کشمیر کے متعلق ایوان نمائندگان کا دوسرا اجلاس ہوگا۔اجلاس میں امریکی کمشنر انورا مابارگوا، ڈائریکٹر آف سینٹرل فار لا اور اسسٹنٹ پروفیسر ہیلی دشنشکی،

انسانی حقوق کے وکیل شہلا عشہائی، یوسف فاضلی، کشمیری نژاد امریکی شہری مبین شاہ اور ہیومن رائٹس واچ کے ایشیا ایڈووکیسی ڈائریکٹر جان سفٹن شرکت کریں گے۔ٹام لانٹوس ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس کے 2اہم سیشنز ہوں گے، پہلے سیشن میں مذہبی آزادی پر امریکی کمشنر انورا مابارگوا بریفنگ دیں گے، جبکہ دوسرے سیشن میں کشمیر کے موجودہ حالات پر مبصرین شریک ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.