ٹرمپ کا مواخذے میں دفاعی مواد سامنے لانے کا اعلان

0

واشنگٹن:  امریکی خارجہ پالیسی کا مبینہ طور پر غلط استعمال کرنے کے الزام میں کانگریس کی مواخذہ کمیٹی کا سامنا کرنے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آنے والے ہفتے اپنے دفاع میں اہم مواد ذرائع ابلاغ کو جاری کریں گے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے سیاسی حریف اور ڈیموکریٹ کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن کو انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے امریکی خارجہ پالیسی کا غلط استعمال کرتے ہوئے یوکرین کے صدر ولڈیمیر زیلینسکی پر دبا ئوڈالا کہ وہ جو بائیڈن،۔

ان کے بیٹے اور یوکرین کی ایک گیس کمپنی کیخلاف مبینہ کرپشن کی تحقیقات کریں۔صدر ترمپ نے مبینہ طور پر امریکی سیکیورٹی امداد کی مد میں 400 ملین ڈالر کی رقم یوکرین کی جانب سے جو بائیڈن، ان کے بیٹے اور یوکرین کی ایک گیس کمپنی کیخلاف کرپشن کی تحقیقات سے مشروط کردی۔صدر ٹرمپ نے ولڈیمیر زیلینسکی پر دبائو ڈالنے کے الزام مسترد کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے

کہ وہ آنے والے ہفتے میں یوکرین کے صدر سے ان کی 12 اپریل کو ہونے والی گفتگو کی ٹرانسکرپٹ جاری کریں گے، جو ان کے بقول بہت اہم ہے۔یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کی یوکرین کے صدر سے12 اپریل کو ہونے والی گفتگو کی نقل(ٹرانسکرپٹ)وائٹ ہائوس نے جاری نہیں کی تھی جو کہ سفارتی عمل کا ایک اہم حصہ ہوتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.