نوجوان صرف ہمارے مستقبل کے معمار نہیں بلکہ حال کے حصہ دار ہیں،گورنر بلوچستان

0

نوجوان صرف ہمارے مستقبل کے معمار نہیں بلکہ حال کے حصہ دار ہیں،گورنر بلوچستان

کو ئٹہ: گو رنر بلو چستان اما ن اللہ خان یسین زئی نے کہا ہے کہ تعلیم ہر قسم کی ترقی کی بنیاد ہے،صوبہ بھر کے نوجوانوں کے اذہا ن کو جدید سائنسی اورعلمی جھان بنی سے منور کر کے ہی پڑھے لکھے بلو چستان کے خوا ب کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکتا ہے ۔گورنر یاسین زئی نے کہا کہ بلو چستان ریذیڈنیشل کالج لورلائی کی شاندار کارکردگی اور ملنسارطلبا ء صو بے کے دیگر مثال ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں بی آر سی لورلائی کے اساتذہ اور طلباء سے گورنر ہاوس کوئٹہ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنر بلوچستان کے پرنسپل پروفیسر(ر) محمد حسن ترین اور ان کی پوری ٹیم پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو وسعت دینے وتدریس کے جدید طریقہ کار کو اختیا رکر نے اور ہم نصابی سر گر میو ں مزید فروغ دینے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان صرف ہمارے مستقبل کے معمار نہیں ہیں بلکہ حال کے حصہ دار ہیں۔آخر میں اسا تذہ اور طلبا ء کو گو رنر ہا وس کو ئٹہ کے مختلف حصے دیکھا ئیں جس میں طلبا ء نے بڑی دلچسپی لی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.