کو ئٹہ‘ عدالت نے صحافی ظفراللہ اچکزئی کوبری کردیا

0

کو ئٹہ‘ عدالت نے صحافی ظفراللہ اچکزئی کوبری کردیا

کو ئٹہ: جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ VIII  احترام الحق بلوچ نے سائبر کرائم ایکٹ کے مقدمہ میں نا مز د کو ئٹہ کے صحافی ظفراللہ اچکزئی کو شک کا فا ئدہ دیتے ہو ئے بری کر نے کے احکا ما ت دے دئیے ہیں۔ گزشتہ روز عدالت نے فریقین کے وکلا ء کے دلا ئل مکمل ہو نے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ۔یا د رہے کو ئٹہ کے صحا فی ظفر اللہ اچکزئی کے خلا ف سال 2017ء کے ما ہ جو ن میںایف آئی اے حکام کی جا نب سے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میںموقف اپنایا گیا تھا کہ مذکو رہ صحا فی نے سوشل میڈیا پرسیکورٹی اداروں اور خفیہ ایجنسیوںکے خلا ف غلط معلوما ت کی بنیا د پرپوسٹس /کمنٹس اور تصاویر شیئر کی تھی مذکو رہ مقدمہ کا 2سال سے زائد عرصہ تک زیر سما عت رہنے کے بعد گذشتہ روز عدالت نے فریقین کے وکلا ء کے دلا ئل مکمل ہو نے کے فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے سناتے ہوئے عدالت نے ظفر اللہ اچکزئی کو شک کی بنیاد پر بری کرنے کے احکا ما ت صا در کئے صحا فی کی جا نب سے کیس کی پیروی امین اللہ غرشین ایڈووکیٹ اور امان اللہ جعفر ایڈووکیٹ نے کی ۔ فیصلہ میں عدالت نے کہا ہے کہ استغاثہ کی جانب سے ناکافی ثبوت اور گواہان کے بیانات میں تضادات پر ایف آئی اے کی ایف آئی آر نمبر 08/2017کو خارج اور ظفر اللہ ولد نعمت اللہ کو شک کی بنیاد پر باعزت بری کیا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.