عوام کے ووٹ کی پرچی کے درست استعمال سے کامیابی یقینی ہوگی،شاہ زین بگٹی

0

عوام کے ووٹ کی پرچی کے درست استعمال سے کامیابی یقینی ہوگی،شاہ زین بگٹی

سبی:  جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ قومی اسمبلی کے حلقہ 259 کے نامزد امید وار نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ17نومبر عوام کی کامیابی کا دن ثابت ہوگا، عوام کے ووٹ کی پرچی کے درست استعمال سے کامیابی یقینی ہوگی، کامیاب ہوکرعوام کی خدمت کا جذبے لے کر اپنے اباؤاجداد کی راویات کو برقرار رکھتے ہوئے حلقہ انتخاب کے مسئلہ مسائل حل کرنے کی ذمے داری کا تسلسل برقرار رکھیں گے جمہوری وطن پارٹی بلا رنگ ونسل خدمات کا سلسلہ جاری رکھے گی

حلقہ انتخاب میں تعلیم صحت کے شعبوں کی ترقی پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میر شمس کرد ، چوہدری نوید احمد , وڈیرہ محمد شریف بگٹی ، وڈیرہ غلام حسین بگٹی ، وڈیرہ میوہ خان بگٹی، حید ر بگٹی، درمحمد بگٹی ،جمہوری وطن پارٹی سبی کے سینئر رہنما سابق کونسلر ملک بشیر احمد باروزئی حاجی سعید الدین طارق ، سید طاہرعلی کے علاوہ جمہوری وطن پارٹی کے کارکناں ورکرز کی بڑی تعداد موجود تھیں جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259 کے نامزد امید وار نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا کہ 17نومبر ری پولنگ میںعوام کی بھرپور حمایت سے کامیابی حاصل کریں گے

ہماری کامیابی عوام کے اعتماد کا اظہار ہوگا انہوں نے کہا کہ ہمیں اقتدار کی کرسی عزیز نہیںہمیں عوامی مفادات سب سے پیارے ہیں اسمبلیوں میں جانے کا مقصد علاقائی مسئلہ مسائل عوامی مشکلات کو حل کرنا ہے سابقہ ادوار میں عوام کی خواہشات کے مطابق کامیاب ہوکر اسمبلیوں میں گئے

جہاں پر ہم نے عوام کے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد کواپنا مقصد بنایا جمہوری وطن پارٹی نے ہمیشہ بلارنگ ونسل عوام کی خدمت کی آج عوام کی طاقت ہمارے ساتھ ہے عام انتخابات میں عوام نے ووٹ کی پرچی ہمارے لیے استعمال کرکے کامیاب بنایا تھا آج بھی ہمیں امید ہے کہ ری پولنگ میں حلقہ انتخاب کی عوام اپنے ووٹ کی پرچی جمہوری وطن پارٹی کے لئے استعمال کرکے ہمیں کامیاب سے ہمکنار کرے گی انہوں نے کہا کہ کامیاب ہوکر عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے

کامیاب ہوکر عوامی مسائل ومشکلات کا دور کرنے کیلئے سیاسی و عملی میدان میں جدوجہد کریں گے حلقہ انتخاب میں شامل علاقوں کی ترقی عوام کو درپیش مسائل ومشکلات کو دور کرنے کیلئے ترجیح بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائیں جائیں گے ہم وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے عوام کے دلوں میں جگہ بناتے ہیںہمیں امید ہے کہ عوام اپنے ووٹ کی پرچی جمہوری وطن پارٹی کے لئے استعمال کریں گے کامیاب ہوکر سابق راویات کو برقرار رکھتے ہوئے حلقہ انتخاب کی عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ کریں گے اپنے اباؤاجداد کی راویات کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.