واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد2ارب تک پہنچ گئی

0

نیویارک(این این آئی) معروف میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے سربراہ نے ایک انٹرویومیں بتایا ہے کہ واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد دو ارب ہوچکی ہے۔ایک برس قبل یہ تعداد ڈیڑھ ارب تھی۔ تاہم فیسبک ایپ کے مقابلے میں اب بھی یہ 50کروڑ کم ہے۔ انٹرویو میں واٹس ایپ کے سربراہ وِل کیتھ کارٹ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ امریکی حکومت کی جانب سے واٹس ایپ کے پیغامات کی رازداری کو یقینی بنانے والے نظام انکریپشن میں حکومتی مداخلت کی راہ نکالنے کے لیے شدید دبائو کا سامنا ہے۔واٹس ایپ کے پیغامات تک رسائی کے لیے صرف امریکا ہی کوشاں نہیں بلکہ برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، اور نیوزی لینڈ بھی اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی واٹس ایپ پیغات تک رسائی چاہتے ہیں۔واٹس ایپ کے سربراہ نے انٹرویو میں کہا کہ صدیوں سے انسان نجی سطح پر پیغامات بھیجتے اور وصول کرتے آرہے ہیں، جدید عہد میں بھی انھیں رازداری کے اس حق سے محروم نہیں ہونا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.