ترک صدر کا پاکستان کی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے چوتھی بار خطاب دونوں ممالک کے مابین لازوال دوستی کا مظہر ہے، فردوس عاشق اعوان

0

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ترک صدر کا پاکستان کی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے چوتھی بار خطاب دونوں ممالک کے مابین لازوال دوستی کا مظہر ہے، پاک ترک سٹریٹیجک شراکت داری سے متعلق اعلی سطحی مشاورت کا چھٹا اجلاس دونوں ممالک میں مزید قربت کا باعث ہے،ترک صدر کا دورہ دوطرفہ معاشی و اقتصادی، تجارتی و ثقافتی روابط کو نئی بلندیوں پر لیجانے کا باعث بنے گا، تجارتی و کاروباری تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان اور ترکی بے مثال دوستی کے بندھن میں بندھے ہیں،مذہب اور ثقافت پر مبنی یہ رشتے دونوں ممالک کے عوام کے دل سے جڑے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ رجب طیب اردگان اور عمران خان کی قیادت میں دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھورہے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ترک صدر کا پاکستان کی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے چوتھی بار خطاب دونوں ممالک کے مابین لازوال دوستی کا مظہر ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاک ترک سٹریٹیجک شراکت داری سے متعلق اعلی سطحی مشاورت کا چھٹا اجلاس دونوں ممالک میں مزید قربت کا باعث ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اقوام متحدہ، جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر ہمارے موقف کی بھرپور تائید وحمایت کے باعث پاکستان کے عوام کے دل میں ترک قیادت اور عوام کے لئے خصوصی احترام ہے۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر ترکی کے اصولی موقف پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ترک صدر کا دورہ دوطرفہ معاشی و اقتصادی، تجارتی و ثقافتی روابط کو نئی بلندیوں پر لیجانے کا باعث بنے گا، تجارتی و کاروباری تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.