پاکستان دنیا کے کسی بھی ملک میں اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم تلے انسانی ہمدردی اور امداد کی کارروائیوں میں بھرپور تعاون جاری رکھے گا،شاہ محمود قریشی

پاکستان دنیا کے کسی بھی ملک میں اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم تلے انسانی ہمدردی اور امداد کی کارروائیوں میں بھرپور تعاون جاری رکھے گا،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان دنیا کے کسی بھی ملک میں اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم تلے انسانی ہمدردی اور امداد کی کارروائیوں میں بھرپور تعاون جاری رکھے گا،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،پاکستان اور اقوام متحدہ کو آر ڈینیٹر جولیین ہارنیس کی صلاحیتوں سے بہترین طریقے سے استفادہ حاصل کرے گی۔ جمعہ کو پاکستان میں اقوام متحدہ کے حال ہی میں تعینات ہونے والے ریزیڈنٹ کووآرڈینییٹر جولیین ہارنیس نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جولیین ہارنیس کو ان کی تعیناتی پر مبارکباد دی۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان اور اقوام متحدہ آپ کی صلاحیتوں سے بہترین طریقے سے استفادہ حاصل کرے گی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن و استحقام،سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز کے فروغ سمیت اقوام متحدہ کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کا خواہش مند ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان مشکل حالات اور قدرتی آفات میں اقوام متحدہ کے کردار کو سراہتا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان دنیا کے کسی بھی ملک میں اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم تلے انسانی ہمدردی اور امداد کی کارروائیوں میں بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں