اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی سردار بابر خان موسی خیل کی کارکردگی قابل تعریف ہے،بلوچستان اسمبلی افسران

اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی سردار بابر خان موسی خیل کی کارکردگی قابل تعریف ہے،بلوچستان اسمبلی افسران

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان صوبائی اسمبلی کے آفسران نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی سردار بابر خان موسی خیل کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ صوبائی اسمبلی کے ملازمین کے مسائل سن کر انکے حل کے لئے جو اقدامات اب تک ان معزز شخصیات نے لیئے ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ انھوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اسمبلی اسٹاف کے مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کیا ہے۔ صوبے میں بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ کا ایک کلیدی کردار ہے۔ باقی اداروں کی طرح اسمبلی سیکرٹریٹ کے اسٹاف کو بھی وہ تمام مراعات ملنی چاھیے جو باقی اداروں کے اسٹاف کو ملتی ہے کیونکہ بلوچستان صوبائی اسمبلی ہی سے عوام کی تقدیر کے فیصلے ہوتے ہیں اور یہاں اسمبلی اسٹاف کو باقی اداروں سے الگ سمجھ کر ہمیشہ سے نظر انداز کیا گیا ہے لیکن اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو صاحب کی جانب سے صوبائی اسمبلی اسٹاف کے ایگزیکٹو الاونس کی ارسال کی گئی سمری کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اسپیکر نے اپنے ایسے اقدامات سے اسمبلی اسٹاف کا دل جیت لیا ہے۔ اسٹاف کے ویلفئیر کے لئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے ایسی کوششوں سے اسٹاف کی کارکردگی مزید موثر اور بہتر بنانے کی ایک بہترین کوشش ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملازمین کی کارکردگی کو مزید مستحکم بنانے کے کئے کسی بھی ادارے میں مستحسبات کا ایک بہترین کردار ہوتا ہے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اسٹاف کی حوصلہ افزائی اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ہر اچھی کوشش سے دریغ نہیں کیاہے ہم اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے ایسے اقدامات کو ملازمین کے لئے قابل تحسین سمجھتے ہیں اور اسمبلی اسٹاف انکے ایسے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا کر انکا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں