پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے وزارت صحت و ریگولیشن کی جانب سے رپورٹ تیار کرلی گئی

0

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے وزارت صحت و ریگولیشن کی جانب سے رپورٹ تیار کرلی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ تین افراد مکمل صحتیاب ہوگئے ،صحتیاب ہونے والے تینوں افراد کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا، رپورٹ کے مطابق ملک میں ابتک کل 28 کیسز رپورٹ ہوئے۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے کورونا وائرس کے شبے میں کل 609 تشخیصی نمونے حاصل کیے گئے،کورونا سے متاثرہ سب سے زیادہ کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق سندھ میں 13،بلوچستان میں 6 ،اسلام آباد میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے، گلگت بلتستان میں ک کورونا کے کل 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔وزارت صحت کے مطابق کرونا کے علاج سے مکمل صحتیاب ہونے والے تینوں افراد کا تعلق سندھ سے ہے، کورونا وائرس سے متاثرہ تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ کسی بھی مریض کی موت واقعہ نہیں ہوئی،گزشتہ 34 گھنٹے کے دوران ابتک 78 نمونے کرونا کہ تشخیص کے لیے بھجوائے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.