کوئٹہ میں ایران سے آنے والے زائرین کا قرنطینہ میں جانے سے انکار

0

کوئٹہ(این این آئی) میاں غنڈی میں ایران سے آنے والے زائرین نے مظاہرہ کرتے ہوئے قرنطینہ جانے سے انکارکردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی میں قرنطینہ سینٹرکے قریب ایران سے آنے والے زائرین نے مظاہرہ کیا اور کراچی شاہراہ بلاک کرتے ہوئے قرنطینہ سینٹر جانے سے انکارکردیا۔مظاہرین کے مطابق ہم نے 14 روزتک تفتان میں قرنطینہ میں گزاردیئے ہیں، ہمیں مزید 14 روز تک قرنطینہ سینٹرمیں نہیں گزارنا، ہمیں آزادانہ نقل و حمل کرنے اوراپنے گھروں کوجانے کی اجازت دی جائے۔تفتان انتظامیہ نے بتایا کہ ایران سے آنے والوں میں 71 مقامی اور 39 طلبا بھی شامل ہیں، ایران سے مزید 139 پاکستانیوں کی تفتان بارڈرآمد ہوئی ہے ، کورونا وائرس کے پیش نظر تفتان سے ملحقہ سرحدی علاقوں سے بارڈر بدستور بند ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.