10 برس کے دوران لوٹ مار اور بدانتظامی کا راج رہا، عثمان بزدار

10 برس کے دوران لوٹ مار اور بدانتظامی کا راج رہا، عثمان بزدار

لاہور(زیبائے پاکستان آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومتیں شفاف ہوتیں توآج پاکستان کا بچہ بچہ مقروض نہ ہوتا،10 برس کے دوران لوٹ مار اور بدانتظامی کا راج رہا، وزیراعظم عمران خان کی صورت میں شفاف قیادت ملی ہے، لوٹ مار کا دورگزرچکا ہے، ہرسطح پر شفافیت کو فروغ دیا گیا ہے۔ مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کوعوام نے کرپٹ عناصر کے احتساب کے لیے ووٹ دیا، عوام کے دیے گئے مینڈیٹ کی لاج رکھیں گے۔سردارعثمان بزدار نے کہا کہ بدقسمتی سے 70 برس میں ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا، 10 برس کے دوران لوٹ مار اور بدانتظامی کا راج رہا۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ منصوبوں کے نام پرعوام کے خون پسینے کی کمائی کو ضائع کیا گیا، حکومتیں شفاف ہوتیں تو آج پاکستان کا بچہ بچہ مقروض نہ ہوتا۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی صورت میں شفاف قیادت ملی ہے، لوٹ مار کا دورگزرچکا ہے، ہرسطح پر شفافیت کو فروغ دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں