لاک ڈائون بڑا مسئلہ ، ٹرمپ اور فائو چی مابین اختلافات شدت اختیار کر گئے

0

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشیس ڈیزیزز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاچی کے درمیان لاک ڈائون کے حوالے سے اختلافات شدت اختیار کر گئے، ڈاکٹر فائوچی کا کہنا ہے کہک ڈائون جلد ختم کرنے کے سنگین نتائج ہوں گے ، خطرہ ہے کہ آپ وبا پھیلائیں گے اور اسے کنٹرول نہیں کر پائیں گے، یہ آپ کو پھر سے معاشی بحالی کی کوششوں کی راہ پر ڈال دیگا جبکہ دوسرتی جانب ٹرمپ کا موقف ہے کہ اسکول کھولنے کے معاملے پر ڈاکٹر فائوچی سے مکمل اختلاف ہے، ہمیں جتنی جلد ہو سکے اپنے ملک کو کھولنا ہے۔وائٹ ہائوس کے میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹرانتھنی فاوجی نے کانگریس کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈائون جلد کھولنے سے وائرس کے دوبارہ پھیلنے کا خطرہ ہو گا۔ڈاکٹر فائوچی کا کہنا ہے کہ لاک ڈائون جلد ختم کرنے کے سنگین نتائج ہوں گے ، خطرہ ہے کہ آپ وبا پھیلائیں گے اور اسے کنٹرول نہیں کر پائیں گے، یہ آپ کو پھر سے معاشی بحالی کی کوششوں کی راہ پر ڈال دیگا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈاکٹر فائوچی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کو بند رکھنے کی ڈاکٹر فاچی کی تجویز سے اختلاف کرتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ ہمیں اسکول کھول دینے چاہییں۔ٹرمپ کا مزید کہنا تھا اسکول کھولنے کے معاملے پر ڈاکٹر فاچی سے مکمل اختلاف ہے، ہمیں جتنی جلد ہو سکے اپنے ملک کو کھولنا ہے۔خیال رہے کہ امریکا اس وقت کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اب تک 14 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ افراد متاثر اور 85 ہزار 200 کے قریب ہلاک ہو چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.