کورونا وبا سے ذہنی مسائل میں اضافہ، اقوامِ متحدہ کو تشویش

0

نیویارک:  سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ، انتونیو گوتریس نے اپنے تازہ بیان میں حکومتوں، سول سوسائٹی اور صحت کے ذمہ داران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے نتیجے میں نفسیاتی مسائل بڑھ گئے ہیں جنہیں حل کرنے کیلیے فوری اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔گزشتہ روز اپنے ویڈیو پیغام میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اپنے پیاروں کے بچھڑنے کے غم، ملازمت جانے کے صدمے، نقل و حرکت پر پابندیوں، گھریلو مشکلات اور مستقبل کے حوالے سے خوف اور بے یقینی کی وجہ سے نفسیاتی مسائل اور امراض میں بھی نمایاں اضافہ مشاہدے میں آرہا ہے۔گوتریس نے کہا: ذہنی صحت کے شعبے کو عشروں تک نظرانداز کیے رکھنے اور اس میں کم تر سرمایہ کاری کے بعد، آج کووِڈ 19 کی عالمی وبا خاندانوں اور معاشروں تک پر اضافی ذہنی دبا ڈال رہی ہے، جس کا ازالہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے دنیا کی تمام حکومتوں پر زور دیا کہ کووِڈ 19 کا سامنا کرنے کیلیے سرکاری کوششوں میں دیگر پہلوں کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کی سہولیات کو بھی بنیادی ضروریات میں شامل رکھا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.