آل سندھ پرائیویٹ اسکولزاینڈکالجز کا حکومت سے شیڈول کے مطابق اسکول کھولنے گرانٹ ان ایڈ کا مطالبہ

0

کراچی: آل سندھ پرائیویٹ اسکولزاینڈکالجز نے شیڈول کے مطابق اسکول کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا پرائیویٹ تعلیمی اداروں کیلئے گرانٹ ان ایڈکااعلان کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق آل سندھ پرائیویٹ اسکولزاینڈکالجز کی تعلیمی اداروں کی بندش کی مخالفت کرتے ہوئے شیڈول کے مطابق اسکول کھولنے کا مطالبہ کردیاچیئرمین پرائیویٹ اسکولز حیدرعلی نے کہا کہ بورڈکے امتحانات کی منسوخی سے میرٹ ختم ہوجائیگا، امتحانات نہ ہونے سے بہت پیچیدگیاں پیدا ہوں گی، پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کیلئے گرانٹ ان ایڈکااعلان کیاجائے۔حیدر علی کا کہنا تھا کہ یکم جون سے 13جون تک تعلیمی اداروں میں اسٹاف کو ایس او پیزکی تربیت، والدین کو آگہی اور ضروری آلات و انتظامات کو ممکن بنایا جائے، نمایاں مقامات پر احتیاطی تدابیر کے چارٹ آویزاں کیے جائیں جبکہ داخلی راستے پر تھرمل اسکینر اور سینیٹائزنگ واک تھرو گیٹ، ہر بچے اور اسٹاف کے لیے ماسک کا انتظام کیا جائے اور ہفتہ وار بنیادوں پر عمارتوں پر فیومیگیش کرائی جائے ۔چیئرمین آل سندھ پرائویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے کہا کہ اسکولز کیلئے کام کے دنوں کو پیر تا جمعرات چار دن فی ہفتہ کیا جاسکتا ہے، اسکول دو شفٹ میں کام کر سکتے ہیں تاکہ ایک ساتھ آنے اور ایک ساتھ بیٹھنے والے بچوں کی تعداد کو کم سے کم کیا جاسکے، عام طور پر ایک ڈیسک پر دو بچے بیٹھتے ہیں احتیاط کے طور پر ایک ڈیسک پر ایک بچے کو بٹھایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.