پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آ گئی ، حالیہ دنوں 610 مقامات پر ایکشن لیا گیا جہاں سے 44 ہزارٹن گندم برآمد ہوئی اور 498گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں

0

لاہور:  صوبہ پنجاب میں ذخیرہ اندوروں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آ گئی ، حالیہ دنوں 610 مقامات پر ایکشن لیا گیا جہاں سے 44 ہزارٹن گندم برآمد ہوئی اور 498گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں اور علاقوں میں حالیہ کارروائیوں کے دوران 610مقامات سے 44 ہزارٹن گندم برآمد ہوئی اور 498گاڑیاں بھی ضبط کرلی گئیں۔کامیاب کارروائیوں کے بعد 213ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا ہے۔ سینئروزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کا پیچھا جاری رکھیں گے، کسی سے رعائت نہیں دی جائے گی، ضلعی انتظامیہ اور حساس اداروں کے تعاون سے آپریشن جاری ہے۔ذخیرہ اندوزی پر 3 سال قید، ضبط مال پر 50 فیصد جرمانہ ہوگاان کا مزید کہنا تھا کہ گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوششیں ناکام بنارہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.