سینیٹ میں چین سے اظہار یکجہتی اوراظہار تشکر کی قرارداد متفقہ طورپر منظور

0

اسلام آباد:  سینیٹ میں چین سے اظہار یکجہتی اوراظہار تشکر کی قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی گئی، جس میں کورونابحران میں پاکستان کی معاونت اور مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا گیا۔جمعرات کو اپوزیشن لیڈر سینیٹر راجہ ظفرالحق نے قرار داد پیش کی ،قرار داد میں کرونا کے خلاف پاکستان کو تعاون کی فراہمی پر چین کا شکریہ ادا کیا گیا ہے ۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ چین کے خلاف مختلف عناصر کی جانب سے پروپیگنڈہ کو مسترد کرتا ہے،یہ ایون کورونا وائرس کے خلاف تعاون فراہم کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ اداکرتا ہے،کورونا سے بچاؤ میں چین نے ہمیں تعاون فراہم کیا،چین نے ہمارے ہیلتھ ورکرز کی کورونا سے بچاؤ کیلئے سامان فراہم کیا ،چین نے پاکستان میں اپنی ٹیمیں بھیجیں ۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ چینی صدر نے چین میں کرونا کے کنٹرول میں ہم کردار ادا کیا،یہ ایوان بالا چین کے خلاف کورونا کے حوالے سے پراپیگنڈا مسترد کرتا ہے،چین کے خلاف کی جانے والی باتیں بے بنیاد ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.