لیویز فورس سوراب کی بڑی کاروائ. فاہرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں تین ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار.

0

لیویز فورس سوراب کی بڑی کاروائ. فاہرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں تین ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب اللہ موسی خیل اور اسسٹنٹ کمشنر سوراب فاروق عبداللہ کی ہدایت پر تحصیلدار سوراب شہزاد زہری کی زیر نگرانی انچارج رحمت اللہ اور دیگر لیویز جوانوں کی جانب سے کلغلی شیدازئ میں فاہرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں تین ملزمان گرفتار کرلیے گیے. ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور میگزین برآمد. ملزمان لیویز اور پولیس کو معتدد مقدمات میں مطلوب ہیں. تینوں ملزمان سوراب لیویز سمیت خضدار پولیس، نال لیویز اور دیگر کئ اضلاع میں پولیس اور لیویز کو مطلوب ہیں. ۔لیویز فورس سوراب کی جانب سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.