فرنٹیئر کور نارتھ بلوچستان کی جانب سے کمپلیکس برائے خصوصی تعلیم سبی کی عمارت کی تزئین و آرائش اورتعمیر و مرمت کا کام مکمل کیا گی

0

سبی :۔ فرنٹیئر کور نارتھ بلوچستان کی جانب سے کمپلیکس برائے خصوصی تعلیم سبی کی عمارت کی تزئین و آرائش اورتعمیر و مرمت کا کام مکمل کیا گیا جبکہ کمپلیکس کے لیے ضروری سامان جن میں ویل چیئرز،قالین فرنیچر،آلہ سماعت سمیت دیگر ضروری اشیاؤبھی فراہم کی گئیں اس موقع پر ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن جمعہ خان درانی نے کہا کہ ایف سی بلوچستان کی جانب سے کمپلیکس کی تعمیر و مرمت اور ضروری اشیا کی فراہمی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انھوں نے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ معذور افراد کو کارآمد شہری بنانے اور ان کا حوصلہ بڑھانے میں یہ عمل انتہائی اہم کردار ادا کرے گا انہوں نے کہا کہ ایف سی بلوچستان نے کسی بھی قسم کے معروضی حالات میں چاہے وہ قدرتی آفات ہوں یا عوام کی فلاح و بہبود کے لئے منصوبہ ہوں ان میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے جن کے لیے ہم ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.