امریکی سفارت خانے نے بھی وزیر اعظم عمران خان کے دس ارب درختوں کی سونامی میں شرکت کر کے ایک اہم درخت لگایا

1

امریکی سفارت خانے نے بھی وزیر اعظم عمران خان کے دس ارب درختوں کی سونامی میں شرکت کر کے ایک اہم درخت لگایا
کراچی  امریکی سفارت خانے نے بھی وزیر اعظم عمران خان کے دس ارب درختوں کی سونامی میں شرکت کر کے ایک اہم درخت لگایا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں امریکی سفارت خانہ بھی پاکستان کی شجر کاری کی مہم دس ارب درختوں کی سونامی میں شریک ہو رہا ہے، اس سلسلے میں سفارت خانے میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں سفارت خانے اور وزارتِ ماحولیات کے حکام نے شرکت کی۔وزیر اعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اور امریکی سفیر پال جونز نے امریکی سفارت خانے کی عمارت کے قریب سوہانجنا (مورینگا)کا ایک درخت لگایا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر پال جونزنے کہاکہ سفارت خانے نے کمپاونڈ کی تعمیر کے وقت 520 درختوں کو بچایا تھا، اور 513 نئے درخت لگائے تھے، اس کے علاوہ کمپانڈ میں 2800 جھاڑیاں بھی اگائی گئی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.