جیکب آباد کی بائی پاس پر جے یو آئی کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری، کارکنان نے رات روڈ پر ٹینٹ لگاگر گذاری

0

جیکب آباد کی بائی پاس پر جے یو آئی کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری، کارکنان نے رات روڈ پر ٹینٹ لگاگر گذاری
جیکب آباد جیکب آباد کی بائی پاس پر جے یو آئی کا دہرنا دوسرے روز بھی جاری کارکنان نے رات روڈ پر ٹینٹ لگاگر گذاری تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے بائی پاس پر جے یوآئی کی جانب لگایا گیا دہرنا دوسرے روز بھی جاری رہا کارکنان نے روڈ پر ٹینٹ لگا کر رات گذار گزرشتہ شب ڈی سی غضنفر علی قادری اور ایس ایس پی بشیر بروہی نے دہرنا کی جگہ پہنچ کر جے یو آئی کے ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ار دیگر سے ملاقات کی انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان ایمبولینس کو راستی دینے پر اتفاق کیا گیا جے یو آئی کے دہرنے کے باعث قومی شاہر اہ کے بلاک ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے دہرنے کی جگہ پو پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری سید باسط شاہ اور دیگر نے دہرنے سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے حکم تک دہرنا جاری رہے گا موجودہ حکومت عوام کی امیدوں پر پوری نہیں اتری ہے کمر توڑ مہنگائی حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے مہنگائی کا جن قابو نہ کرنے والے حکمرانوں کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.