پی ایس ایل 5 ،پلاٹینم کیٹیگری میں کھلاڑیوں کو23 سے 34 ملین پاکستانی روپے ملیں گے

0

لاہور:  پی سی بی نے پی ایس ایل 5کیلئے نظرثانی شدہ سیلری کیپس بھی جاری کردیں۔پلاٹینم کیٹیگری کے لیے 147تا 218ہزارامریکی ڈالر مختص کئے گئے ہیں جوکہ 23سے 34ملین پاکستانی روپے بنتے ہیں، ڈائمنڈ کیٹیگری کے لیے 73 تا 103ہزار ڈالر رکھے گئے ہیں جوکہ 11.5تا 16ملین پاکستانی روپے بنتے ہیں، گولڈ کے لیے 44ہزار تا 58ہزار ڈالر رکھے گئے ہیں جوکہ 6.9تا 8.9ملین پاکستانی روپے بنتے ہیں۔سلور کیٹیگری کے لیے سیلری کیپ 15 تا35 ہزار ڈالر ہے، یہ رقم 2.4تا5.4ملین پاکستانی روپے بنتی ہے، ایمرجنگ کیٹیگری کے لیے 6.5ہزار تا9.5ہزار ڈالر رکھے گئے ہیں جوکہ 1ملین تا 1.5 ملین پاکستان ہیں، اختیاری سپلمنٹری رانڈ کا بجٹ کیپ 120 ہزار ڈالر یعنی 19 ملین روپے رکھا گیا ہے۔ہر فرنچائز گزشتہ اسکواڈ میں شامل 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکتی ہے جس کے لیے ریٹینشن ونڈو یکم دسمبر کو بند ہوگی، ڈرافٹ دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا جس میں ہر فرنچائز کو پہلی 9 باریوں میں 3 غیرملکی کھلاڑیوں کو پک کرنا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.