حکومت کی کرونا وائرس پر پالیسی شروع دن سے انتہائی محتاط ، موثر رد عمل کی رہی ہے،فواد چوہدری

0

 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کی کرونا وائرس پر پالیسی شروع دن سے انتہائی محتاط لیکن موثر رد عمل کی رہی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ اس پالیسی کے نتائج عالمی سطح پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سمیت تمام اداروں نے تسلیم کئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ ہم محدود وسائل کے باوجود اس وباء کا کامیابی سے مقابلہ کر رہے ہیں ، خدا مدد کرے گا انشااللہ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.