کورونا وائرس،لاک ڈاؤن کی خبریں بے بنیاد ہیں، وزیر اطلاعات سندھ

0

 کراچی (این این آئی)سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے سندھ میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی لاک ڈاؤن کی افواہوں کو مسترد کردیا۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ لاک ڈاؤن کی کوئی صورتحال ہے اور نہ ہی کوئی فکر مند ہونے والی بات ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے تمام حفاظتی اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چند عناصر عوام سے راشن خریدنے کا کہہ رہے ہیں جو ان کے مطابق غیر ضروری ہیں۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام چیف سیکریٹریوں سے درخواست کی ہے کہ ایف آئی اے کو خط لکھیں اور ایسی افواہیں پھیلانے والے تمام افراد کے خلاف سائبر کرائم کے کیسز دائر کریں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو اعتماد ہونا چاہیے کہ حکومت کے پاس تمام مسائل حل کرنے کی صلاحیت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.