پاکستان مسلم لیگ (ن )نے نئے صوبے کے لیے وفاقی حکومت کی قرارداد کی مخالفت کا عندیہ دیدیا

0

 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )نے نئے صوبے کے لیے وفاقی حکومت کی قرارداد کی مخالفت کا عندیہ دیدیا ہے۔ اتوار کو سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہدخاقان عباسی بہاولپور میں سابق وفاقی وزیر میاں بلیغ الرحمان کی رہائشگاہ پہنچے جہاں انہوں نے بلیغ الرحمان سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )نے صوبہ بہاولپور اور صوبہ جنوبی پنجاب کی قرادداد اسمبلیوں سے پاس کرائی ہوئی ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ہماری قراردادوں کو اسمبلی میں نہ لائی تو ہم نئے صوبے کے لیے پیش کردہ قرارداد کی مخالفت کریں گے۔خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ تحریک انصاف جنوبی پنجاب صوبے کا اپنا وعدہ پورا کرے گی اور اس حوالے سے اسمبلی میں قرارداد لائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے بھی حمایت حاصل کی جائے گی جبکہ جبوبی پنجاب صوبے کے سیکرٹریٹ کا فیصلہ بھی اسمبلی ہی کرے گی۔دو روز قبل وزیراعظم عمران خان سے بھی جنوبی پنجاب کے اراکین اسمبلی اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی تھی جس میں بہاولپور میں نئے صوبے کا سیکرٹریٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.