وزارت مذہبی امور سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی عمرہ زائرین کی سہولت کیلئے مصروف عمل ہے ، ترجمان

0

 اسلام آباد (این این آئی)وزارت مذہبی امور سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی عمرہ زائرین کی سہولت کیلئے مصروف عمل ہے ۔ ترجمان نے اپنے بیان میں کہاکہ وزارت مذہبی امور نے جدہ ایرپورٹ پر تین فرنٹ ڈیسک سہولت کاونٹرز  قائم کر لئے،دفتر امور حجاج جدہ کے تمام ملازمین کو جدہ ایئرپورٹ پر تعینات کر دیا گیا۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق عملہ پاکستانی زائرین کی باسہولت وطن واپسی کیلئے قونصلیٹ اور سعودی اہلکاروں کے مابین رابطہ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق عملہ وطن واپس آنے والے عمرہ زائرین کو 24 گھنٹے سہولت و رہنمائی کیلئے موجود ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.