پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو کراچی پریس کلب کی جانب سے تاحیات اعزازی ممبر شپ دے دی گئی

0

کراچی(این این آئی)پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو کراچی پریس کلب کی جانب سے تاحیات اعزازی ممبر شپ دے دی گئی۔اتوارکو تقریب کا انعقاد معین خان کرکٹ اکیڈمی کراچی میں کیاگیا۔کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران اور سیکرٹری ارمان صابر نے ممبر شپ کا سرٹیفیکیٹ دیا۔کراچی پریس کلب کی جانب سے ڈیرن سیمی اور زلمی ٹیم مینجر ارشد خان کو اجرک اور سندھی ٹوپی بھی پہنائی گئی۔اس موقع پرڈیرن سیمی نے کراچی پریس کلب انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ کراچی پریس کلب کا ممبر بننا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔موقع ملا تو کراچی پریس کلب کا دورہ ضرور کروںگا ۔اس موقع پرپریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران ، سیکرٹری ارمان صابر کے علاوہ جوائنٹ سیکرٹری ثاقب صغیر ، عبدالجبار ناصر ، زین علی ، عتیق الرحمان اوردیگر بھی موجود تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.