ناسا نے ستونِ تخلیق کی نئی تصاویر جاری کرکے دنیا کو حیران کردیا

0

کیلیفورنیا:  ناسا اور یورپی خلائی ایجنسی نے ایگل نیبیولہ اور اس کے اطراف کی مشہورتصویر اس بار انفرا ریڈ میں شائع کی ہے جسے ستونِ تخلیق یا پِلرز آف کری ایشن کا نام بھی دیا گیا تھا۔سب سے پہلے یہ تصویر 1995 میں ہبل خلائی دوربین کی ایک سے زائد تصاویر کو جوڑ کر بنائی گئی تھی لیکن یہ بصری یا نظر آنے والے اشعاع میں تھی جس میں ایگل نیبولہ بھی نمایاں تھا۔ 25 سال پرانی یہ تصویر کئی کتابوں اور رسائل و جرائد کے سرورق پر شائع ہوئی اور اسے خلائے بسیط کی بہترین تصاویر میں سے ایک قرار دیا گیا تھا۔تاہم اب یہ تصویر انفراریڈ کیمرے سے لی گئی ہے اور قدرے واضح ہے جس میں گردوغبار، گیسیں اور نیلا سایہ ستونوں کو ایک خوبصورت روپ دے رہا ہے۔ اب یہ تصویر بھی ہبل خلائی دوربین کے ذریعے ہی لی گئی ہے لیکن ٹھیک 25 سال بعد اس پر دوبارہ نظر ڈالی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.