سول ایوی ایشن کا (آج) سے اندرون ملک 5 شہروں میں پروازیں چلانے کا اعلان

0

اسلام ا ٓ باد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے (آج) ہفتہ سے اندرون ملک 5 شہروں کے درمیان پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا۔سول ایوی ایشن کے شیڈول کے مطابق کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد کے درمیان پروازیں شروع کی جائیں گی۔ سول ایوی ایشن کے شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ لاہور سے 32، پشاور سے 4 اورکوئٹہ سے 6 پروازیں چلائی جا ئیں گی جب کہ یہ پروازیں اب ہفتے میں ایک دن چھوڑ کرچلائی جائیں گی۔ کراچی سے ملک کے دیگر شہروں کے لیے ہفتہ وار 369 پروازیں چلائی جاتی تھیں لیکن کورونا کی صورت حال کے پیش نظر اب صرف 68 پروازیں جب کہ اسلام آباد سے 228 کے بجائے 32 پروازیں چلائی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.